پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نمک کی کانوں کی پیداوار تین گنا تک بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی

خوشاب‘ کھیوڑہ اور جوہر آباد میں کانوں کو بڑھا کر پیداوار 9ہزار ٹن یومیہ تک کی جائے گی،میاں نعمان کبیر

اتوار 22 مئی 2016 14:01

لاہور ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے نمک کی کانوں کی پیداوار تین گنا زیادہ بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، خوشاب، کھیوڑہ اور جوہر آباد میں موجود کانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بڑھا کر پیداوار 9ہزار ٹن روزانہ کی بنیاد تک کی جائے گی، کانیں پہلے 2 سے 3ہزار ٹن نمک روزانہ مہیا کر رہی ہیں ، کاپوریشن کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے ”اے پی پی“کو بتایا کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے صوبہ بھر میں قدرتی وسائل اور معدنیات کے متعلقہ اعدادو شمار اکٹھے کر لئے ہیں جو جیو انفارمیشن سسٹم کے تحت اکٹھے کئے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ پنجاب قدرتی وسائل اور معدنیات کی دولت سے مالا مال ہے اور محکمہ میں ملکیوں و غیر ملکیوں کیلئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف صوبہ بھر میں قدرتی وسائل اور معدنیات کی ترقی کے خواہاں ہیں اور ان کی ہدایات پر یہ اعدادوشمار اکٹھے کئے گئے ہیں تاکہ صوبہ بھر میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کئے جا سکیں ،انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے صوبہ بھر میں بیروزگار نوجوانوں کوروزگار کے لا محدود مواقعوں کی فراہمی ممکن ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :