سی ڈی اے کا 28 مئی سے مارگلہ فیسٹیول 2016 کے انعقاد کا فیصلہ

اتوار 22 مئی 2016 14:00

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) نے رواں ماہ 28مئی سے اسلام آباد میں مارگلہ فیسٹیول 2016 کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے یہ فیسٹول تین ماہ تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیلوں کے مقا بلوں کے انعقاد کے علا وہ کلچرل پروگرام بھی منعقد کئے جائیں گے۔ مارگلہ فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں28مئی کو بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلوں کے ساتھ آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں میوزک شو کا انعقاد کیا جائے گا۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص اسلام آباد میں مقیم دیگر مما لک کے سفارتکاروں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے نے مار گلہ فیسٹیول2016میں ان مقا بلوں کو بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ملک کے تمام حصوں سے نا مور نیزہ باز کلبوں اور شا ہسواروں کو نیزہ با زی کے مقا بلوں میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ کہ مارگلہ فیسٹیول اسلام آباد کی ایک پہچان بن چکا ہے اور جڑواں شہروں کے شہری اس فیسٹیول کی تقریبات کاشدت سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر کلب فٹ بال ٹورنا منٹ، انٹر کلب ہا کی ٹورنا منٹ، باسکٹ بال،وا لی بال ، لان ٹینس ، ٹیبل ٹینس اور تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے مقا بلے اسلام آبا د کے مختلف گرؤنڈز میں منعقد کئے جائیں گے۔

رمضان کے دوران اسلام آباد کے نا مور کلبوں کے درمیان رمضان فلڈ لائٹ کر کٹ ٹورنا منٹ بھی منعقد کئے جائیں گے اس کے علا وہ علا قائی کھیلوں کے مقا بلے بھی ترتیب دےئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس مقا بلوں کے علا وہ ثقا فتی پروگرام بھی مارگلہ فیسٹیول 2016کا اہم خا صہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کی رنگا رنگ ثقا فت کو اجا گر کرنے کے لئے ایک ہفتے پر مشتمل ثقا فتی شو منعقد کیا جائے گا۔

مختلف میوزک کے پروگرام، کلچرل شو، صوفی نائٹ سمیت دیگر پروگرام بھی مارگلہ فیسٹیول کا اہم حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ فیسٹیول 2016کے انعقاد کا مقصد اسلام آباد کے شہریوں با لخصوص نوجوانوں کو کھیل کے میدانوں کی طرف لانا ہے تاکہ نہ صرف ان کی صلا حیتوں میں اضا فہ کیا جاسکے بلکہ ان کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھی تیا ر کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چےئر مین سی ڈی اے نے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ فیسٹیول2016کے انتظامات کو بہتر سے بہتربنایا جائے اور دیگر شہروں سے آنے والی ٹیموں اور کھلا ڑیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :