سی ڈی اے کا شاہدرہ میں واٹر پارک بنانے کا فیصلہ

اتوار 22 مئی 2016 14:00

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے شہریوں کو تفریح کے بھر پور مواقع فراہم کرنے کے ضمن میں شاہدرہ میں واٹر پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کے شعبہ ماحولیات کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ شاہدرہ میں واٹر پاک کے حوالے سے سی ڈی اے ڈیزائن حو د تیار کر رہا ہے اور یہ ڈیزائن آئندہ6ماہ تک مکمل کیا جائے گا جبکہ اس کے بعد پری کولیفکیشن کے لئے اخبارات میں ٹینڈر دیا جائے گا جس کے لئے مختلف کمپنیاں اپنی درحوستیں جمع کرائے گی ،سی ڈی اے ان درخواستوں کی جانچ پڑ تال کے بعد بین الا قوامی معیار کے ڈیزائن کی حامل کمپنی کو کمپنی کو ٹھیکہ دے گا ۔

حکام نے بتایا کہ یہ واٹر پارک دنیا کا خوبصورت ترین پکنک پارک ہوگا جس میں بچوں کیلئے تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع موجود ہونگے۔حکام نے بتایا کہ اس منصوبے پر تقریبا30سے40لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :