سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز پر آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ، ملوث افرد کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی،مارگلہ ہلز پر آتش زدگی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کلوگا

اتوار 22 مئی 2016 14:00

سی ڈی اے کا مارگلہ ہلز پر آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ، ..

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے ) نے مارگلہ ہلز پر آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا ہے اورجو بھی افراد اس میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی، مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے واقعات کے تدارک کا جائزہ لینے کے لئے ممبر ماحولیات نے (کل پیر کو سی ڈی اے ہیڈ کورٹر میں اجلاس طلب کرلیا۔

سی ڈی اے کے ممبرما حولیات ثناء اللہ امان نے اتوار کو اے پی پی کو بتایا کہ مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کے و اقعات رونما ہو رہے ہیں، اس حوالے سے سی ڈی اے نے مارگلہ ہلز پر آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس کو بھی آگاہ کیا گیا ، سی ڈی اے کے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی مارگلہ ہلز پر سخت نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر آگ لگانے میں جو بھی افراد ملوث پا ئے گئے ، سی ڈی اے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرے گا۔

ممبر ماحولیات نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر آگ کہ وجہ سے کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا ہے اس سے صرف جھاڑیاں متاثر ہوئی ہے لیکن مارگلہ ہلز کی حفاظت کرنا سی ڈی اے کہ ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے پولیس کو آگا کیا گیا ہے کہ آگ لگانے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کرالیں اور ملوث افراد کو گرفتار بھی کرے۔مارگلہ ہلز پر آگ لگانے کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ممبر ماحولیات ثناء اللہ امان نے( کل پیر کو اجلاس طلب کیا ہے جس میں فاریسٹر اور رینج افسران سیمت پولیس افسران کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ہو اس حوالے سے حکمت عملی وضع کی جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ سے ڈی اے کی جانب سے گرمیوں میں3ماہ کے لئے مارگلہ ہلز پر اہلکار وں کی تعیناتی عمل میں لائی جاری ہیں اس مرتبہ بھی چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر سی ڈی اے کی انوائرنمنٹ ونگ نے رواں موسم گرما میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آتشزدگی کے واقعات کے سدِ باب کے لیے مزید 300 اہل کار تعینات کر دیئے ہیں ، اس کے ساتھ آگ لگنے کے واقعات پر قابو پانے کے لیے مارگلہ ہلز میں موجود فائر پکٹس کی تعداد کو 15 سے بڑھا کر 30کر دیا ہے تاکہ نگرانی کے عمل کو مزید موثر بنایا جا سکے ۔

ممبر ماحولیات نے کہا کہ سی ڈی اے کے شعبہ ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی آگ بجھانے والی گاڑیاں (فائر ٹینڈرز) پیر سوہاوہ پہنچا دیئے گئے ہیں جن کے ہمراہ50 افراد پر مشتمل فائر مین، فائر سپر وائزر اور دیگر عملہ 24 گھنٹے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے موجود رہیں گے اور جہاں تک ان گاڑیوں کی رسائی ممکن ہو گی وہاں تک ان گاڑیوں کو استعمال میں لایا جائے گا۔

ثناء اللہ امان نے بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل کی ہدایت پر رواں سال مارگلہ ہلز پر آتشزدگی پر موئثر قابو پانے کے لیے بڑے جامع اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن میں سی ڈی اے انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کے علاوہ ضرورت پڑنے پر پاکستان آرمی کے ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی استعمال میں لائے جا سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ڈی اے کے شعبہ ایمر جنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے سراغ رساں کتوں کے علاوہ دیگر تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاہم سی ڈی اے کی پوری کوشش ہے کہ ان وسائل کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کے لوگوں کا بھی بھر پور تعاون حاصل کیا جا سکے تاکہ مارگلہ کے سر سبز و شاداب درختوں اور پودوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ انوائرنمنٹ ونگ نے فائر کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں انوائرنمنٹ کے ذمہ دار افسر کے علاوہ دیگر عملہ بھی موجود رہے گا۔

متعلقہ عنوان :