ٹینس ریفریز اور کوچز کورس اگست میں ہو گا
اتوار 22 مئی 2016 13:18
اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان ٹینس فیڈریشن اگست میں ریفریز اور کوچز کورس کا انعقاد اسلام آباد میں کرے گا تاکہ ملک میں ٹینس کے فروغ اور بہتری کیلئے انٹرنیشنل کوالیفکیشن کے مزید 6 امپائرز اور ریفریز کو تیار کیا جاسکے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی نے اے پی پی کو بتایاکہ فیڈریشن نے ملک میں باصلاحیت کوچز اور ریفریز کو تلاش کرنے کیلئے سال میں دو مرتبہ کورس منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلا کورس رواں سال اگست میں ہوگا جبکہ دوسرا کورس رواں سال کے آخر میں ہوگا۔
پہلے تین روزہ کورس میں ملک بھر سے 20 ریفریز اور کوچز مدعو کریں گے اور انہیں وائٹ بیج کے ریفری شہزاد اختر علوی اور عارف قریشی تربیت دیں گے۔(جاری ہے)
فیڈریشن نے کورس میں شرکت کرنے والے ریفریز اور کوچز کی کم از کم تعلیمی قابلیت میٹرک رکھی ہے جبکہ انگریزی زبان سے واقفیت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورس میں کامیاب ہونے والے ریفریز اور کوچز کو آئی ٹی ایف کوالفکیشن ٹریننگ کیلئے بھجوائیں گے۔
کورس میں کامیاب ہونے والے امیدوار پی ٹی ایف یلو بیج امپائرز اور ریفریز کہلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن کورس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو پورے ملک میں نیشنل ٹورنامنٹس میں امپائرز اور ریفریز کے مواقع فراہم کریں گے تاکہ ان کی استعداد کار میں اضافہ کیاجا سکے۔ انہوں نے کہاکہ فیڈریشن نے امپائرز اور ریفریز کو کورس کرانے کا فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ کیونکہ ہمارے پاس ان کی تعداد بہت کم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.