بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ

نواب الیون نے رانگی واڑہ اسپورٹس کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

اتوار 22 مئی 2016 13:16

بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کے زیر اہتمام بنک الفلاح کے تعاون سے ککری گراؤنڈ لیاری پر جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں نواب الیون نے مد مقابل رانگی واڑہ اسپورٹس کو 4-0سے شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔دوران کھیل نواب الیون کی جانب سے نصیر نے اپنے خوبصورت 3گول کے ساتھ ہیٹ ٹرک کی ۔

(جاری ہے)

کھیلے گئے دوسرے میچ میں لعل بخش میموریل نے کلری یونین کو 2-1سے زیر کردیا کھیل کے 15ویں منٹ میں کلری یونین کے عدنان نے گول کرکے برتری دلا ئی کھیل کے دوسرے ہاف میں لعل بخش میموریل نے اپے کھیل میں بہتری لاکر کلری یونین کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں ان کے انٹرنیشنل کھلاڑی نصیر بلوچ نے یکے بعد دیگرے دو گول اسکور کرکے مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اعظم حیدر ،جاوید اور حبیب نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اﷲ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

متعلقہ عنوان :