پی سی بی نے 2نئی کر کٹ کمیٹیز بنادیں، ممکنہ نئے این سی اے ڈائریکٹر مدثر نذر کمیٹی سربراہ مقرر

اتوار 22 مئی 2016 13:13

پی سی بی نے 2نئی کر کٹ کمیٹیز بنادیں،  ممکنہ نئے این سی اے ڈائریکٹر مدثر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)نے 2نئی کر کٹ کمیٹیز تشکیل د ے دیں،ایک کمیٹی کے سربراہ این سی اے کے ممکنہ نئے ڈائریکٹر مدثر نذر کو جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی کا سربراہ شکیل کو مقرر کیا گیا ہے،دونوں کر کٹ کمیٹیز کے قیام کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ملک میں کر کٹ کی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کر نے اور ڈومیسٹک نظام کو بہتر بنانے کیلئے کر کٹرز پر مشتمل 2کر کٹ کمیٹیز تشکیل دے دیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئی کر کٹ کمیٹی کے سربراہ سابق ٹیسٹ کر کٹر اور این سی اے کے ممکنہ ڈائریکٹر مدثر نذر ہیں، جبکہ کمیٹی میں دیگر ارکان میں سابق اسپنر اقبال قاسم اور سابق ویمن کرکٹر عروج ممتاز شامل ہیں، اسکے علاوہ عدنان مظفر کو کر کٹ کمیٹی کا سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے کو کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد و دیگر امور سنبھالیں گے یہ کمیٹی کرکٹ کے تمام معاملات دیکھے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کا سربراہ شکیل شیخ کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی میں آپریشنز علی ضیا، ثاقب عرفان اور پشاور ریجن کے گل زادہ شامل ہیں، ڈومیسٹک کر کٹ کمیٹی تمام ڈومیسٹک ایونٹس کے معاملات سنبھالے گی، تبدیلیوں و دیگر حوالے سے تجاویز دینا بھی اسی کا کام ہوگا ۔ذرائع کے مطابق دونوں کر کٹ کمیٹیز کے قیام کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں کر دیا جائے گا۔