بجٹ میں اضافی ٹیکس نہ لگائے جائیں، شاہد رشید بٹ

اتوار 22 مئی 2016 13:08

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ آئیندہ بجٹ میں اضافی ٹیکس نہ لگائے جائیں تاکہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو کم کیا جا سکے، ایف بی آر میں اصلاحات کی جائیں اور اسے خودمختار بنایا جائے تو عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھائے بغیر حکومت کی آمدنی میں کئی کھرب روپے کا اضافہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں ٹیکس اتھارٹی کو خو مختاری دی گئی وہاں عوام پر بوجھ بڑھا ئے بغیر حکومت کی آمدنی میں چالیس سے ایک سو بیس فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اسلئے پاکستان میں بھی ایف بی آر کو آزاد ادارہ بنایا جائے۔ملک میں اس وقت دس لاکھ کے قریب افراد ریٹرن جمع کرواتے ہیں جبکہ ان میں سے ٹیکس دھندگان بہت کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ کیلئے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :