بنوں میں فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق

اتوار 22 مئی 2016 12:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے نار جعفر کے علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ایف سی اہلکار نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا ایف سی اہلکار اپنی شادی کے موقع پر چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا۔جاں بحق ہونے والے ایف سی اہلکار جہانگیر کا اتوار کو ولیمہ تھا۔