کراچی، دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ درج

اتوار 22 مئی 2016 12:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء ) عائشہ منزل کراچی پر دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ۔ ایف آئی آر میں قتل دہشتگردی اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردوں نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کوسر اور سینے میں گولیاں ماریں۔ وزیر اعلی سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ مقتول ٹریفک پولیس اہلکاروں شکیل احمداورمحمد اکرم نے دوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردوں نے دونوں کو گولی مارکر قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :