راولپنڈی میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، شوکت علی خان

28 مئی سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں راولپنڈی ، اٹک اور جہلم کی ٹیمیں شرکت کریں گی

اتوار 22 مئی 2016 12:00

راولپنڈی میں فٹ بال کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، شوکت ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں فٹ کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 28 مئی سے انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں راولپنڈی ، اٹک اور جہلم کی ٹیمیں شرکت کریں گی، 28 مئی یوم تکبیر کے سلسلہ میں فٹ بال کا نمائشی میچ راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیموں کے کھیلا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیون سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ 15 جولائی سے شروع ہوگا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی بہترین سولہ ٹیمیں شرکت کریں گے،انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ کا انعقاد روواں سال دسمبر میں کیا جائے گا، جس میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور نئی کلبوں اورکھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہے اور نئی کلبوں کی رجسٹریشن 31 مئی تک جاری رہے گی اس سلسلہ میں مزید معلومات کے لئے راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی فون نمبر0300-8566611 اورمجلس عاملہ کے رکن شاہد احمد خان فون نمبر0334-5469929 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن یوم تکبیر، جشن آزادی اور یوم دفاع کے موقع پر نمائشی فٹ بال میچز کا انعقاد بھی کرے گی، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس آئندہ ماہ بلایا جائے گا، مجلس عاملہ کے اجلاس میں شوکت علی خان، شاہد احمد خان،محمد عارف، میر مشتاق احمد، محمد فیاض (فیضی) ، چوہدری امجد علی، جعفر علی اور محمد اجمل صابری نے شرکت کی-