راولپنڈی میں نئی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی

نئی رجسٹرڈ ہونے والی ٹیمیں آئندہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے کی مجاز ہوگی

اتوار 22 مئی 2016 11:57

راولپنڈی میں نئی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء)راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی میں نئی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے، راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ راولپنڈی میں نئی فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ گذشتہ روز راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں نئی کلبوں کے عہدیداروں کی درخواست پر کیا گیا ہے، نئی رجسٹرڈ ہونے والی ٹیمیں آئندہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے کی مجاز ہوگی، انہوں نے کہا کہ نئی ٹیمیں رجسٹرڈ کروانے کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چوہدری امجد علی فون نمبر0300-8566611 اورمجلس عاملہ کے رکن شاہد احمد خان فون نمبر0334-5469929 پر رابطہ قائم کریں، کلبوں کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 مئی مقرر کی گئی ہے-