فیصل آباد، انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی، پانچ روز تک جاری رہے گی

ہفتہ 21 مئی 2016 22:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) ضلع میں انسداد پولیو مہم 23مئی سے شروع ہوگی جو پانچ روز تک جاری رہے گی۔مہم کا افتتاح ڈی سی او سلمان غنی اور ایم پی اے ڈاکٹرنجمہ افضل نے ریلوے پھاٹک پختون کچی آبادی میں بچوں کو ویکسین کے قطرے پلا کر کیا۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹرنوازش گورایہ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر آصف شہزاد،عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر محسن،روٹری کلب کے مبشر بٹ اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایاگیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران 13لاکھ بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کی 3003ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی۔ڈی سی او نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں خواہ انہوں نے اس سے پہلے کتنی بار بھی یہ قطرے پی رکھے ہوں۔انہوں نے بڑھتے ہوئے موسمی درجہ حرارت کے پیش نظر ویکسین کے مکمل تحفظ کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمیں صبح جلدی کام شروع کریں اور گرمی کی شدت سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کریں۔ایم پی اے ڈاکٹرنجمہ افضل نے کہا کہ انسدا دپولیو مہم انتہائی اہمیت کی حامل ہے جسے بھرپور جذبے اور باہمی کوششوں سے کامیاب بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :