کراچی میں چھٹی کے باوجود کھلنے والے 46نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی

ہفتہ 21 مئی 2016 22:37

کراچی ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) کراچی میں چھٹی کے باوجود کھلنے والے 46نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گرمی کی شدت کے باعث اسکولوں کی چھٹیوں کا اعلان قبل از وقت کردیا تھا ،جس پر نجی اسکولوں نے عمل کرنے سے انکار کردیا تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سندھ حکومت کی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف اسکولوں پر چھاپے مارے اور چھٹی کے باوجود کھلنے والے 46نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی ہے ۔اسکولوں کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔چھاپہ مار ٹیموں کی رپورٹ کی روشنی میں اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کی گئی ہے ۔اسکولوں کو رجسٹریشن معطلی کے لیٹرز جاری کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :