رمضان نزول قرآن اور انسانوں کی ٹریننگ کا مہینہ ہے،راشدنسیم

ہفتہ 21 مئی 2016 22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم نے کہا ہے کہ رمضان نزول قرآن اور انسانوں کی ٹریننگ کا مہینہ ہے،دنیامیں سب سے زیادہ کرپشن پھر چاہے وہ معاشی ،سیاسی واخلاقی کرپشن ہو جدید پڑھے لکھے افرادنے کی ہے۔گورے،کالے اورجدید تعلیم یافتہ نہیں بلکہ روزہ اور تقویٰ کی ٹریننگ یافتہ لوگ ہی کرپشن کا خاتمہ اورمعاشرے سے ظلم وناانصافیوں کا خاتمہ کرکے اسے گل وگلزار بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ تقویٰ کی ٹریننگ کاہی نتیجہ ہے جو روزے کی حالت میں انسان حلال چیزوں کو بھی چھوڑ دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں جامع مسجد گلبرگ فیڈرل بی ایریا میں استقبال رمضان کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دین فطرت پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آج عالم اسلام مختلف مسائل کا شکار اوردنیا امن وسکون کی تلاش میں ہے۔جماعت اسلامی کی بے داغ قیادت ہی ملک کا مسقبل روشن کرنے کی صلاحیت رکتی ہے کیونکہ جماعت اسلامی ملک واحد دینی وسیاسی جماعت ہے جس کے کسی بھی رکن پارلیمنٹ پربنکوں سے قرضہ،پانامہ لیکس اورپلاٹ لینے سمیت کسی بھی سطح کی کرپشن کاکوئی الزام نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :