وزیراعظم ضد پر اڑے رہے تو حالات اچھے نہیں ہونگے ، ان کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، حکومت اور جمہوریت نوازشریف سے مشروط نہیں

جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار محمدچوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 21 مئی 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 مئی۔2016ء) جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف ضد پر اڑے رہے توآئندہ حالات اچھے نہیں ہونگے ، وزیراعظم کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے، حکومت اور جمہوریت نوازشریف سے مشروط نہیں ہے۔ہفتہ کو اکادمی ادبیات کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف ضد پر اڑے رہے توآئندہ حالات اچھے نہیں ہونگے۔

(جاری ہے)

ارسلان افتخار کیس اور پانامہ لیکس میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ ارسلان افتخار سے اسکینڈل کے وقت استعفیٰ مانگا جاتا تو ضروردے دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی قانون کے تحت ملی حکومت نے احسان نہیں کیا ۔ ملک میں جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ وزیراعظم نوازشریف کو اب استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔ حکومت اور جمہوریت نوازشریف سے مشروط نہیں ہے ۔افتخار چوہدری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ دوسرا وزیراعظم آسکتاہے تو نوازشریف کی جگہ کیوں نہیں آ سکتا۔