پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ ،ریڈیو پاکستان آج سے خصوصی پروگرام نشر ے گا

ہفتہ 21 مئی 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے حوالے سے ریڈیو پاکستان آج (بروز اتوار) سے آئندہ جمعے تک خصوصی پروگرام نشر کر رہا ہے۔جوقومی نشریاتی رابطے پر نشر کیے جائیں گے۔ جبکہ کل (بروز ہفتہ)سالگرہ کے موقع پر دن بھر خصوسی پروگرام نشر کیے گئیخصوصی مذاکرے " علاقائی امن اور چین کا اہم کردار " دفاعی شعبہ میں پاک ۔

چین تعلقات "عوامی سطح پر پاک۔ چین رابطے اور ثقافتی تعلقات " عالمی تنازعات پر پاکستان اور چین یکساں موقف" اقتصادی راہداری منصوبہ پاک۔ چین دوستی کا بے مثال نمونہ" اور "پاکستان کے معاشی استحکام میں چین کا اہم کردار" سہ پہر ساڑھے تین بجے نشر کیے جائیں گے۔ پاک چین دوستی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے خصوصی تیار کردہ نغمے مختلف سٹیشن سے مختلف اوقات میں نشر کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک چین دوستی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے سربراہان حکومت نے سابقہ رہنماؤں اور اہم شخصیات کی تقاریر ، انٹرویوز اور گفتگو سے اقتباسات پروگرام صبح پاکستان میں نشر کئے جائیں گے۔ یہ پروگرام صبح سات بجکر دس منٹ پر نشر کیا جاتا ہے۔ پاکستان کے ادبی اور مشہور شخصیات کے چین کی سیر پردلچسپ سفرناموں کے اقتباسات پروگرام" چین جو ہم نے دیکھا "بھی اسی پروگرام میں پیش کئے جائیں گے۔

صبح دس بجکر دس منٹ پر خواتین کے پروگرام سکھی گھر میں " پاک چین دوستی پر خصوصی گفتگو اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے تاثرات پروگرام " چین میری نظر میں " نشر کئے جائیں گے۔ پروگرام " ہم نوجوان" میں چین کی تاریخ ، تہذیب وثقافت اور ادب کے حوالے سے پروگرام نی ہاو(اسلام علیکم) میں خصوصی گفتگو کی جائے گی۔ یہ پروگرام سہ پہر چاربجکر پانچ منٹ پر نشر ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :