پاکستان اور چین نے چٹان سے مضبوط باہمی اعتماد اور ہر سطح پر تعاون سے اس دوستی کو ہمیشہ کیلئے زندگی بخش دی ہے

وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا پاک چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام

ہفتہ 21 مئی 2016 21:59

اسلام آباد ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کے مابین قائم سفارتی تعلقات کے 65 سال مکمل ہونے کے اس پرمسرت موقع پر میں دونوں ملکوں کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ 65 سالوں سے قائم ان سفارتی تعلقات کو چین اور پاکستان نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مشترکہ عزت اور بھرپور تعاون کو پروان چڑھایا ہے۔

دونوں ممالک نے چٹان سے مضبوط باہمی اعتماد اور ہر سطح پر تعاون سے اس دوستی کو ہمیشہ کیلئے زندگی بخش دی ہے۔ چائنہ نے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر اہمیت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاک چین یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوتی جائے۔

متعلقہ عنوان :