اقتدار سنبھالا تو بد امنی ، لاقانونیت ، معاشی بد حالی ، اور جہالت جیسے سنگین مسائل کا سامنا تھا ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پوری ایمانداری کے ساتھ بلوچستان کی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ،اکبر بگٹی کی شہادت ، طاقت کا استعمال اور بلوچستان کی عوام کے استحصال نے نفرتوں کو جنم دیا، 1957 سے سوئی گیس پورے پاکستان کی معیشت کو چلا رہی ہے، سابق وزیر اعلیٰ

ہفتہ 21 مئی 2016 20:54

کوئٹہ +ساہیوال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء ) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن ساہیوال نے ایک پروگرام منعقد کیا جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ، سابق وزیر اعلیٰ تھے ہال وکلاء سے کچھاکچ بھرا ہواتھا بار کے صدر میر سعود تولا ، سینئر وکیل اور سابق ایم این اے انور الحق رامے اور دیگر سنیئر وکلاء نے شاندار الفاط میں ڈاکٹر مالک کے ڈھائی سالہ دور کی تعریف کی ڈاکٹر مالک نے جمہوریت کی بحالی میں وکلاء کے کردار کو سراہا ، انہوں نے کہاکہ ہم نے جب بلوچستان میں اقتدار سنبھالا تو ہمیں بد امنی ، لاقانونیت ، معاشی بد حالی ، اور جہالت جیسے سنگین مسائل کا سامنا تھا ۔

ہم نے پوری ایمانداری کے ساتھ بلوچستان کی عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی اکبر بگٹی کی شہادت ، طاقت کا استعمال اور بلوچستان کی عوام کے استحصال نے نفرتوں کو جنم دیا 1957 سے سوئی گیس پورے پاکستان کی معیشت کو چلا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مگر ظلم کی اتنہا دیکھے سوئی اور ڈیرہ بگٹی آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں مذہبی انتہا پسندی نے پوری قوم تقسیم کرکے رکھ دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی 2کروڑ ایکڑ اراضی کو قابل کاشت بنا یا جا سکتا ہے جوکہ وفاق کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔بلوچستان کے ساحل و سائل پر پہلا حق بلوچستان کے عوام کا ہے نیشنل پارٹی پورے پاکستان کی مظلوم اور محکوم عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر رہی ہے ڈاکٹر مالک سے ساہیوال ، چیمبر آف کامرس کے وفد نے بھی ملاقات کی تاجروں نے بلوچستان کے حالات پر اظہا اطمنان کیا ڈاکٹر مالک نے کہاکہ ملک کی سیاست میں وسیع تبدیلی مڈل کلاس کے لوگ لاسکتے ہیں میری پنجاب کی مڈل کلاس سے اپیل ہے کہ وہ نیشنل پارٹی کے پرچم تلے جمع ہوتا کہ وسیع تر سیاسی تبدیلی کی کوشش تیزکی جاسکے ۔