لائیوسٹاک فارم میں بیس لاکھ روپے کا گھپلا

الٹا سٹور کیپر نے چودہ لاکھ اٹھائیس ہزار روپے مالیت بیج چوری کا مقدمہ درج کرا دیا

ہفتہ 21 مئی 2016 19:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) لائیوسٹاک فارم چک 5-75آر کے سٹور سے سٹور کیپر نے بیس لاکھ روپے کا سرکاری بیج ہڑپ کر لیا جب آڈٹ ٹیم نے گھپلہ پکڑ لیا تو سٹور کیپر محمد رمضان نے 609بیگ بیج مالیت چودہ لاکھ اٹھائیس ہزار روپے چوری کا مقدمہ درج کرا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لائیوسٹاک فارم کے سٹور کیپر نے مبعینہ طور پر بیس لاکھ روپے زائد کا گھپلہ کر لیا جب اس گھپلے کا علم حکام کو ہوا تو آڈٹ کرا یا گیا تو آڈٹ کے دوران آڈٹ درست ثابت ہوا لیکن محکمہ لائیوسٹاک نے سٹور کیپر کو بچانے کی خاطر محمد رمضان کی رپورٹ پر 609بوریاں بیج مالیت چودہ لاکھ اٹھائیس چوری کرنے کا نامعلوم ملزموں کے خلاف محمد رمضان کو مدعی بنا کر تھانہ نور شاہ میں نقب زنی کا آج مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

کیونکہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سٹور کیپر اور دیگر تین اعلیٰ افسر بھی اس کرپشن میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :