ساہیوال ‘منشیات فروش اقبال کو تین سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ

ہفتہ 21 مئی 2016 19:48

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال انجم ممتاز ملک نے ایک منشیات فروش محمد اقبال کو تین سال قید سخت اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مزید تین ماہ کی قید بھگتنا ہوگی ملزم محمد اقبال چک 6-95آر میں 17جولائی 2015کو منشیات فروخت کر رہا تھا کہ پولیس فرید ٹاؤن نے چھاپہ مار کر ملزم محمد اقبال کے قبضہ سے ایک کلوپچاس گرام چرس برآمد کر لی تھی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مجرم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :