پاک فوج نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا
آپریشن میں120عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند وں نے سرحد پار راہ فرار عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے،بریگیڈیئربشیر ناریجوکی بریفنگ
ہفتہ 21 مئی 2016 19:46
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں انتہائی دشوار گزار اور مشکل جنگی محاذ شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ شوال آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کے گھروں کو واپسی کے منصوبے پر جلد عمل درآمد کا آغاز کیا جارہاہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے پشاور کی میڈیا کو شمالی وزیرستان کے مقام شوال کا دورہ کرایا گیا۔نوہزار فٹ سے زائد بلند مکی گڑھ ٹاپ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئربشیر ناریجو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے احکامات پر پاک فوج نے رواں برس 24فروری کو گھنے جنگلوں پر مشتمل شوال میں انتہائی مشکل اور پرخطر آپریشن کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
شدید برف باری اور نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے تھوڑے عرصے میں شوال کے 312مربع کلومیٹر کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کیا اور مکی گڑھ ٹاپ، بیبک ٹاپ، زوئے ٹاپ سمیت شوال کے تمام چوٹیوں پرپاکستان کے جھنڈے لہرادیئے ۔
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی مقام زیرپوائنٹ تک کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ آپریشن میں120عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند وں نے سرحد پار راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جان بچائی۔عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے۔ شوال میں اسلحہ کے 13بڑے ڈپو، جہادی لٹریچر، ایک سٹنگر میزائل سمیت امریکی ساختہ ہموی گاڑی بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔شوال میں عسکریت پسندوں کی قیادت کے زیر استعمال سرنگیں بھی دریافت ہوئی ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹس اپنی حفاظت کے لئے استعمال کرتے تھے۔ شوال میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈرون حملے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں رک چکی ہیں۔ شوال سے نقل مکانی کرنے والے ڈیڑھ لاکھ بے گھر قبائل کو واپس اپنے گھروں میں لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.