Live Updates

صوبے کے تمام سکولوں میں اسا تذہ کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جا ئے گا،مشتاق غنی

نوا ں شہر گر لز ڈگری کا لج کو پو سٹ گر یجو یٹ کا لج کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اس کے سا تھ 40لا کھ رو پے کی گا ڑی بھی فرا ہم کر دی گئی ہے :معاون خصوصی برائے اطلاعات

ہفتہ 21 مئی 2016 19:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا کے معا ون خصوصی بر ائے اطلا عا ت و اعلی تعلیم مشتا ق احمد غنی نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سا لو ں میں یو نیں کو نسل نوا ں شہر میں تر قیا تی کا موں کا جا ل بچھا دیا ہے جس میں 4کڑوڑ رو پے کی مختلف تر قیا تی سکیمیں مکمل کر نے کے بعد 9کڑوڑ رو پے کی مختلف تر قیا تی سکیمو ں پر کا م تیزی سے جا ری ہے جب کہ 1ارب رو پے کی لا گت سے مر ی روڈ دو رویہ منصو بے کے سا تھ جھا نڑیا ں اور عوا می روڈ نواں شہر پر بھی کا م جا ری ہے ۔

نوا ں شہر گر لز ڈگری کا لج کو پو سٹ گر یجو یٹ کا لج کا درجہ دے دیا گیا ہے اور اس کے سا تھ 40لا کھ رو پے کی گا ڑی بھی فرا ہم کر دی گئی ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روزگو ر نمنٹ گر لز پو سٹ گریجو یٹ کا لج نوا ں شہر کو 40لا کھ رو پے کی ہا ئی لیکس گا ڑی دینے ،مین گیٹ کے افتتا ح اور گور نمنٹ گر لز کا لج نو اں شہر کے دورہ کے مو قع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کہا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر ضلع کو نسل نوا ں شہر اقبا ل خا ن،فریدون خا ن کے علا وہ کا لج اور سکو ل کی پر نسپل اور اسا تذہ بھی مو جود تھے۔ مشتا ق احمد غنی نے کہا کہ ہما ری حکو مت 75فیصد خوا تین کے تعلیمی ادا روں پر تو جہ دی رہی ہے کیو نکہ بچے تو گھر سے دور دراز جا کر تعلیم حا صل کر سکتے ہیں مگر ہما ری بچیوں کے لئے گھر سے دور دراز تعلیم حا صل کر نا مشکل ہو تا ہے ۔

ہما ری حکو مت انشا اﷲ صو بے کے 25اضلاع میں یو نیورسٹیاں یا یو نیورسٹی کمپس قا ئم کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہما ری حکو مت کی بھر پور کو شش ہے کہ صو بے کا ہر بچہ بچی زیورتعلیم سے آرا ستہ ہو اور ہم صوبہ بھر میں زیا دہ سے زیادہ سکو لز اور کا لجز قا ئم کر یں تا کہ سکو لو ں اور کا لجوں میں دا خلے کا پریشر کم ہو اور کو ئی بچہ یا بچی بغیر دا خلے کہ نہ رہے ۔

انہو ں نے کہا کہ انشا ﷲ مزید کا لجز اور سکو لز قا ئم کئے جا ئیں گئے اورملک پورہ میں گر لز کامرس کا لج کا قیا م جلد عمل میں لایا جا رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ انشا اﷲ اسی تعلیمی سا ل میں گو ر نمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج نوا ں شہر میں پو سٹ گر یجو یٹ کلا سوں کا اجرا ء کیا جا ئے گا انہو ں نے کہا کہ اسا تذہ کی کمی کو بھی جلد پورا کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے گور نمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل نواں شہر کا دورہ کیا اور دورہ کے دوراں مختلف کلاسو ں میں گئے اور طا لبا ت سے سوا ل کئے سکو ل ہذا کی پر نسپل ہینہ فا طمہ کو سکو ل ڈسپلنگ اور اعلی کار کر دگی اورصا ف ستھرے ما حو ل پر مبا رک باد پیش کی ۔

انہو ں نے گو ر نمنٹ گر لز سکو ل نوا ں شہر کو نئے کمپیوٹر فراہم کرنے اور وا ش رو م بنانے کا اعلا ن کیا ۔ قبل ازیں مشتا ق احمد غنی نے گور نمنٹ پو سٹ گر یجو یٹ کا لج نوا ں شہر کے نئے تعمیر ہو نے وا لے مین گیٹ کا افتتا ح کیااور گا ڑی کی چا بی پر نسپل کے حو الے کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات