ٹنڈو آدم : کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ مسجد فردوس کے سامنے کیا گیا

ہفتہ 21 مئی 2016 19:42

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر چلائے جانے والی کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ مسجد فردوس کے سامنے کیا گیا جس میں سینکڑوں نمازیوں نے بھرپور شرکت کی اور کرپشن کے خلاف بینروں پر اپنے دستخط کئے مظاہرے کی قیادت امیر شہر ابو اسرار انصاری نے کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عارف شیخ نے کہا کرپشن نے پورے ملک کی جڑوں کو کھوکلا کردیا ہے ہر ادارہ کرپشن میں ملوث ہے کرپشن میں ملوث لوگوں کے خلاف جب تک قانونی کاروائی نہیں ہوگی یہ ملک کرپشن سے پاک نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ 2018میں عوام ایسے لوگوں کو منتخب کرے جن کا دامن کرپشن سے پاک ہو اور جو اس میں شریعت سے قانون کو نافذ کرنا چاہتے ہوں ہم گلی گلی اور کریا کریا جاکر لوگوں کو سراج الحق کا یہ پیغام کرپشن سے پاک پاکستان بنانے کے لئے سراج الحق کا ساتھ دیں اور اس ملک کی قسمت کو بدلیں اور انہوں نے ٹنڈوآدم کی غیرتمند عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 27مئی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق صاحب دوپہر3بجے عوام ایکسپریس سے ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پہنچیں گے ٹنڈوآدم کی عوام پنے محبوب قائد کا شاندار استقبال کرے اور اس ملک کو کرپشن سے پاک رنے کے لئے ان کے ہاتھ مضبوط کرے ۔

متعلقہ عنوان :