ملک بھر کی طرح ٹندوآدم میں بھی سورج آگ برسانے لگا ،درجہ حرارت 51ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

ہفتہ 21 مئی 2016 19:42

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)ملک بھر کی طرح ٹندوآدم میں بھی سوج آگ برسانے لگا گرمی کی شدت 51ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی کاروبار زندگی انتہائی سست رہا بازاروں اور روڈوں پر سنناٹا رہالوگ اپنے گھروں میں محدود رہے ٹھنڈے مشروبات کے ٹھیلوں پر لوگوں کا رش رہا گرمی کی شدت کی وجہ سے حیسکو ٹنڈوآدم کو جھٹکے لگنا شروع ہوگئے ہر پندرہ منٹ کے بعد بجلی جھٹکے مار کر غائب ہوجاتی ہے اور والٹیج بھی 150اور 170آرہے ہیں اتنے کم وولٹیج کی وجہ سے گھروں میں پنکھے اور پانی کی موٹریں بھی کام نہیں کررہی ہیں لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پانی کی وجہ سے پریشان ہیں اور بار بار جھٹکے لگنے کی وجہ سے پھرکی حالات بھی جل گئے ہیں عوام گرمی میں پریشان ہے ان بے لگام گھوڑوں کو کوئی لگام ڈالنے والا نہیں ہے عوام نے حیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹنڈوآدم میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے ۔