وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون برائے محکمہ کوآپریشن عبدالجبار خان کی ٹریفک پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت

ہفتہ 21 مئی 2016 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون برائے محکمہ کوآپریشن عبدالجبار خان نے عائشہ منزل کراچی میں دہشت گردی کے واقع میں 2ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہماری قوم اور اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

حملے میں ملوث ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائیگا۔حکومت سندھ شہید اہلکاروں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیگی ۔ عبدالجبار خان نے دعا کی کے اﷲ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :