17نکاتی ضابطہ اخلاق پر قانون سازی کرواکر دم لیں گے۔طارق مدنی

ہفتہ 21 مئی 2016 19:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ تمام مکا تب فکر کے علما و مشائخ نے ملی یکجہتی کونسل کے 17نکاتی ضابطہ اخلاق کی پاکستان امن کونسل کے پلیٹ فارم پر دوبارہ تجدید کردی ہے بس اب اس پر قانون سازی ہونا باقی ہے اور اگر حکومت نے اس پر قانون سازی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار حکومت خود ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ سید علی کرار نقوی سے ملی یکجہتی کونسل کے 17نکاتی ضابطہ اخلاق پر تجدیدی دستخط کرواتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ سید سجاد شبیر رضوی، علامہ عبدالخالق فریدی، علامہ کریمی و دیگر موجود تھے طارق مدنی نے کہا کہ پاکستان امن کونسل فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھے گی اور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو پر17نکاتی ضابطہ اخلاق پر قانون سازی کیلئے زور ڈالتی رہے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کونسل مایوس نہیں ہے اور نہ ہی مذہبی مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو نے ہمیں کبھی مایوسی دیکھائی ہے بلکہ انہوں نے اپنی تمام تر کو ششیں ضابط اخلاق کی منظوری کیلئے جاری رکھی ہوئی ہیں اور آئندہ ہفتے سے پاکستان امن کونسل گورنر سندھ ، وزیر اعلی سندھ، اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، مشیر مذہبی امور ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو اورسیکریٹری سندھ اسمبلی سمیت و دیگراعلیٰ شخصیات کو فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ضابطہ اخلاق کے بل کی سندھ اسمبلی سے منظور کروانے کے سلسلے میں یا داشتیں پیش کی جائیں گی تاکہ جلدز جلد فرقہ واریت کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی ہو سکے اس مو قع پر علامہ سید علی کرار نقوی نے کہا کہ پاکستان امن کونسل فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جو کوششیں کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ جب تک طارق مدنی جیسے اعتدال پسند معتدل اور فکر مند موجود ہیں فرقہ واریت کی حو صلہ شکنی ہو تی رہے گی علامہ نقوی نے کہا کہ فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہم ہر سطح پر تعاون جاری رکھے گے۔

متعلقہ عنوان :