عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا

ہفتہ 21 مئی 2016 16:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رحجان دیکھا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوایس کروڈ فیوچرز کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کیلئے خریداری کے معاہدے دو سینٹ کی کمی کے ساتھ 48.14ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔

(جاری ہے)

برینٹ نارتھ سی کے تحت مستقبل کیلئے خریداری کے معاہدے بھی کمی کے ساتھ 48.79ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔ماہرین کے مطابق ین اوردیگر کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے سے خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔