ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان دیکھا گیا

ہفتہ 21 مئی 2016 16:43

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء) ملائشین پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان دیکھا گیا میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز برسا ملائشیا ڈیرویٹو ایکسچینج کے تحت پام آئل کی قیمتوں میں 0.3فیصد کا اضافہ ہو ااورکی خریداری کے معاہدے 2527رنگٹ یا 620ڈالر فی ٹن میں طے پائے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر 49019لاٹس کا کاروبارہوا۔