انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا
پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ کا خصوصی انعام ملے گا سپرسیریز میں زیادہ جان پیدا کرنے کیلئے مشترکہ فاتح کیلئے 25 ہزار پاوٴنڈ کے خصوصی انعام کا بھی اعلان
ہفتہ 21 مئی 2016 13:37
لیڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 مئی۔2016ء)انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلوں کوسپر سیریز کا درجہ حاصل ہوگا اور پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر مجموعی فاتح کو25 ہزار پاوٴنڈ کا خصوصی انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر سری لنکا اور پاکستان کے ساتھ ہوم مقابلوں کو سپرسیریز کا درجہ دیدیا جس کے تحت تمام فارمیٹس کے مقابلوں میں فتح پر پوائنٹس ملیں گے ٹور کے آخر پر جوٹیم زیادہ پوائنٹس حاصل کریگی وہ مجموعی فاتح قرار پائے گی۔
سپرسیریز میں زیادہ جان پیدا کرنے کیلئے مشترکہ فاتح کیلئے 25 ہزار پاوٴنڈ کے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔پوائنٹس سسٹم کی تفصیلات پہلے ہی سامنے آچکیں، جس میں ٹیسٹ فتح پر 4 پوائنٹس اور ڈرا ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو دودو پوائنٹس ملنے ہیں اس طرح سفید گیند کے ساتھ کھیلے گئے میچز میں کامیابی پر 2 جبکہ مقابلہ ٹائی ہونے یا نہ ہوپانے پر دونوں سائیڈز کے حصے میں ایک ایک پوائنٹ آئے گا۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.