جنوبی افریقی پیسر ڈیل سٹین نے گلیمورگن سے معاہدہ کرلیا

ہفتہ 21 مئی 2016 13:00

جنوبی افریقی پیسر ڈیل سٹین نے گلیمورگن سے معاہدہ کرلیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باوٴلر ڈیل اسٹین نے بورڈ کی جانب سے ویسٹ انڈیز میں ہونے والی سہہ فریقی ون ڈے سیریز میں آرام دینے کے باوجود انگلینڈ کے نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کے لیے گلیمورگن سے معاہدہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیمورگن نے ڈیل اسٹین کے ساتھ معاہدے کی تصدیق کردی ہے اور وہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سات میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے ڈیل اسٹین کو نیوزی لینڈ کے خلاف اگست میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے آرام کی غرض سے 3جون سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہونے والی سہہ فریقی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا۔فاسٹ باوٴلر کا کہنا ہے کہ 'اس موقعے کا وقت بہت اچھا ہے اور اس سے بہتر کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ آپ آئی پی ایل میں کھیل کر وہاں جارہے ہیں'۔ڈیل اسٹین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلیمورگن ٹیم میں جلد شمولیت کا پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ 'میں جانتا ہوں کہ گلیمورگن کے کپتان جیکس روڈلف اور دیگر کھلاڑی کوارٹرفائنل تک پہنچنے کا ہدف بنا چکے ہیں اور میں ٹیم کے ممکنہ بہترین آغاز کے لیے جو کرسکا کروں گا'۔