پاکستان کو ہمارے اندرونی معاملات میں بولنے کا حق نہیں ، وکاسورپ

ہندواڑہ کی لڑکی کے معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ کا بیان انتہائی قابل اعتراض ہے ، صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 21 مئی 2016 12:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 مئی۔2016ء) بھارت نے جموں و کشمیر میں ہندواڑہ کی ای ک لڑکی کے ساتھ مبینہ عصمت دری کے معاملے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے اندرونی معاملات میں بولنے کا کوئی حق نہیں ہے اس طرح کے معاملات کو بھارتی جمہوریت میں حل کرنے کا پختہ نظام ہے بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سورپ نے کہا کہ ہندوستان کی مضبوط اور متحرک جمہوریت میں ایسے معاملات سے نمٹنے اور ان کو حل کرنے کا پختہ نظام ہے پورا جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے پاکستان کو ان مسائل پر بولنے کا کوئی حق نہیں ہے جو مکمل طور پر جموں و کشمیر اور ہندوستان کے اندرونی مسئلے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں کم سے کم پاکستان جیسے کیسے تیسرے فریق سے تلقین لینے کی ضرورت نہیں ہے جو خود ایسی صورت حال سے دوچار ہے کہ وہ عالمی دہشت گردی کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے اور جہاں مذہبی اقلیتوں کو مسلسل ہراساں کیا جاتا ہے پاکستان میں ہمیشہ سے ہندو مخالف دہشت گرد تنظیموں کو حمایت اور آزادی ملتی رہی ہے جن میں بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ دہشت گرد اور مجرم افراد شال ہیں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی وزیر رانا ثناء اللہ کے حالیہ بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایسے افراد اور تنظیموں کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوتی ہے جن کے خلاف کارروائی پاکستان پر بین الاقوامی ذمہ داری اب یہ حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بدقسمت حقیقت کو تبدیل کرے تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر آ سکیں اور پاکستان کے مفاد میں ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :