پی ٹی آئی کا فیصل آباد جلسہ ، لڑکی اسٹیج پر جا پہنچی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 مئی 2016 11:50

پی ٹی آئی کا فیصل آباد جلسہ ، لڑکی اسٹیج پر جا پہنچی

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 مئی 2016ء) : پی ٹی آئی کے فیصل آباد جلسے میں جہاں کارکنان اور عمران خان کے حامیوں نے جلسے میں شرکت کی وہیں خواتین نے بھی فیصل آباد کے جلسے میں شرکت کر کے اسے چار چاند لگائے۔

(جاری ہے)

جلسے کے دوران ہی ایک خاتون اسٹیج پر چڑھ گئی اور سب کو پیچھے ہٹا کر عمران خان کے ساتھ بیٹھ گئی ، موبائل پکڑا اور کپتان کے ساتھ سیلفی بنائی۔ خاتون کے اسٹیج پر آنے پر عمران خان بھی ایک دم حیران رہ گئے اور مذکورہ لڑکی کو حیرت سے دیکھا۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے گذشتہ روز ہونے والے جلسے میں متوالے نہایت پر جوش دکھائی دئے جبکہ خواتین بھی پارٹی اور کپتان سے اپنی محبت کے اظہار میں کسی طور پیچھے نہ رہیں۔