ہرنائی، تحصیل شاہرگ کے تمام اقوام پر مشتمل قومی جرگہ کا انعقاد ، اجتماعی مسائل زیر غور لائے گئے

جمعہ 20 مئی 2016 23:01

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء ) تحصیل شاہرگ کے تمام اقوام پر مشتمل قومی جرگہ کا انعقاد جرگہ میں تمام اقوام کے سربراہان نے شرکت کی جرگہ میں شاہرگ کے اجتماعی مسائل زیر غور لائے گئے جس میں اہم مسئلہ گزشتہ دنوں زیارت کے نوجوان کی جانب سے اخبارات میں منگڑت بیان دیا تھا جس میں اس نے کواہ خلیفت کو اپنا ملکیت ظاہر کیا تھا اہلیان شاہرگ تمام سازشی عناصر کو خبردار کرتی ہے کہ برطانیہ ریونیو ریکارڈ کے مطابق شاہرگ کا بونڈری خرواری بابا پر لگا ہوا نوجوان کو علم نہیں ہے تو اپنے بزرگوں سے معلومات کرکے بیانات جاری کیا کریں اور رہی بات دھکمی کی ہوتو ماضی میں معلوم ہوا کہ شکست خوردہ عناصر کون ہے ہم اہلیان شاہرگ اپنے ایک ایک اینچ کا دفاع کرسکتیں ہیں جس پر ہمارے جوان بزرگ اپنے جان دینے پر تیار ہیں جرگہ میں دس رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں حاجی علی محمد شاہ ، حبیب اللہ ماسٹر ، حاجی رحیم گل ، عبداللہ خان لالا ، عبدالرشید میانی ، حاجی عمر شاہ ، سید اعظیم شاہ شامل ہے جرگے میں نیشنل پارک کے تعمیر کے منصوبے کو مسترد کرنے کیلئے قانونی کارروائی کیلئے ہر حد تک جانے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ زہزری علاقہ شاہرگ کا علاقہ ہے اسے اہلیان شاہرگ کے مرضی کے مطابق بنایا جایا انہوں نے کہاکہ تحصیل شاہرگ کے حدود میں کسی کی مداخلت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :