واٹربورڈ کے حالیہ برطرف وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کی ملازمت پر دوبارہ بحالی

جمعہ 20 مئی 2016 22:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) متحدہ ورکرز فرنٹ سی بی اے واٹربورڈ کی کاوشوں سے واٹربورڈ کے حالیہ برطرف وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کی ملازمت پر دوبارہ بحالی کا معاملہ حل کرلیا گیا ،واٹربورڈ کی سی بی اے متحدہ ورکز فرنٹ کے اعلامیہ کے مطابق حالیہ برطرف وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کی دوبارہ بحالی کا معاملہ مستقلاً حل ہوچکا ہے ، اور اس ضمن میں جلد ہی کاغذی کارروائی کی تکمیل پر خوشخبری متوقع ہے، مذکورہ تمام امیداورں کو سی بی اے آفس واٹربورڈ سے رابطہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سی بی اے اس حوالے سے ایم ڈی واٹربورڈ کی مسلسل کاوشوں کو بھی سراہتی ہے اور محنت کشوں کے ساتھ ساتھ انہیں بھی اس مسئلہ کے حل پر مبارکباد دیتی ہے ، واضح رہے کہ دو دن کے دوران یہ ملازمین کا دوسرا بڑا مسئلہ ہے جسے سی بی اے واٹربورڈ نے حل کرایا ہے ،یاد رہے کہ ایک دن پہلے ہی ملازمین کے ہاؤس رینٹ الاؤنس کٹوتی کے احکامات کو سی بی اے نے ایم ڈی واٹربورڈ سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے واپس کرایا تھا۔