آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نئے عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب23 مئی کو ہو گی

جمعہ 20 مئی 2016 22:49

اسلام آباد ۔ 20 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن ، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے نئے عہدیداروں کی حلف وفاداری کی تقریب پیر 23/مئی 2016ء کو دن کے ڈیڑھ بجے علامہ اقبال آڈیٹوریم فیصل مسجد کیمپس میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبدالغفور حیدری مہمان خصوصی ہوں گے۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود ،پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد رضا خان مہمانان افتخار ہوں گے۔ یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ، صدر جامعہ ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش ،تنظیم کے سبکدوش ہونے والے صدر رانا اصغر علی شاہد اور نو منتخب صدر محمود الرحمن بھی اس موقع پر اظہار خیال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :