علماء،بلدیاتی اداروں کے نمائندے اورسماجی خدمتگارقوم ووطن سے وابستگی مضبوط بنائیں،گورنربلوچستان

مسلم باغ کے وفدکی گورنرمحمدخان اچکزئی سے ملاقات علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،گورنرکی صوبائی حکومت کی جانب سے مسائل ومشکلات کے حل کی یقین دہانی

جمعہ 20 مئی 2016 22:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 مئی۔2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے علماء اکرام ، بلدیاتی اداروں کے نمائندوں اور سماجی خدمتگاروں پر زور دیا ہے کہ اپنی قوم و وطن کے ساتھ وابستگی کو مضبوط بنائیں اور ان کی اتحاد و یکجہتی پر زیادہ توجہ دیں یہ بات انہوں نے مسلم باغ سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

جس نے ملک پائند خان کاکڑ کی قیادت میں گورنر بلوچستان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقے کے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ گورنر نے ان کو یقین دہانی کرائی کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کے مختلف علاقوں میں عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے کے لئے اطمینان بخش طور پر کام کر رہی ہے تاہم وہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کرئینگے۔ انہوں نے ہر ذی فہم شخص پر زور دیا کہ وہ صوبے اور خاص طور سے اپنے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوام کے درمیان یکجہتی اور امن و امان پیداکرنے کو فروغ دیں ۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو مسلم باغ کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

متعلقہ عنوان :