وزیراعلیٰ پنجاب سے اسمبلی چیمبر میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے عہدیداران کی ملاقات

جمعہ 20 مئی 2016 22:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے جمعہ کو اسمبلی چیمبر میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے عہدیداران نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اورصحافت کا جمہوریت کے فروغ میں اہم کردارہے ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے معاشرتی مسائل بھرپور انداز میں اجاگر ہوتے ہیں ۔ ملاقات کرنے والوں میں پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے صدر قمرالزمان بھٹی ،سیکرٹری علی اکبر اورسینئر صحافی صلاح الدین بٹ شامل تھے ۔