سی پیک کے منصوبے پاکستان اور چین کی تابناک دوستی کی لازوال مثال ہے:شہباز شریف

آئیے مل کر چین کے صدر کے’’ ون بیلٹ ون روڈ ‘‘کے ویژن کو آگے بڑھائیں‘ وزیر اعلی پنجاب پاک، چین تعلقات نئی جہتوں کو چھو رہے ہیں ،سی پیک سے پاکستان میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا‘یوبورن وزیر اعلی کا پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے پر الحمرا ہال میں تقریب سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ، سمندر سے گہری ، شہد سے میٹھی اور فولاد سے مضبوط ہے ، پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت میرے لئے باعث مسرت ہے ، پاکستان اور چین کی دوستی کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی،چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈورکا عظیم تحفہ چینی قیادت کا وزیر اعظم محمد نواز شریف کی لیڈر شپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے اورسی پیک کے منصوبے پاکستان اور چین کی تابناک دوستی کی لازوال مثال ہے - وہ الحمرا ہال میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے-تقریب کا انعقاد چین کے قونصلیٹ کی جانب سے کیا گیا تھا- وزیر اعلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بے پایاں تعاون سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفرشروع ہو چکا ہے اور اس سفر کو ہر قیمت پرمکمل کیا جائے گا- وزیر اعلی نے کہا کہ آئیے مل کر چین کے صدر کے’’ ون بیلٹ ون روڈ ‘‘کے ویژن کو آگے بڑھائیں-چین کے قونصل جنرل یو بورن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین گہرے معاشی روابط موجود ہیں-پاک چین دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اتری ہے -سی پیک کے منصوبوں سے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا-پاکستان اور چین کے تعلقات نئی جہتوں کو چھو رہے ہیں-وزیر اعلی شہباز شریف کی تقریب میں آمد دونوں ملکوں کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے - تقریب میں صوبائی وزراء ، خواجہ احمد حسان اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی-

متعلقہ عنوان :