نعیم الحق سے اتفاقاً ملاقات ہوئی میں نے محض انہیں لفٹ دی‘پرویز رشید

جمعہ 20 مئی 2016 22:29

نعیم الحق سے اتفاقاً ملاقات ہوئی میں نے محض انہیں لفٹ دی‘پرویز رشید

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نعیم الحق سے اتفاقاً ملاقات ہوئی ،جس میں دونوں نے اتفاق کیاکہ ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہو نا چاہیے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نعیم الحق سے لاہور جا تے ہوئے بھیرہ انٹرچینج پر اچانک ملاقات ہو گئی ،میں لاہور اور نعیم الحق فیصل آباد جا رہے تھے میں نے نعیم الحق کو پنڈی بھٹیاں انٹر چینج تک لفٹ دی۔

(جاری ہے)

اس غیر رسمی ملاقات میں ذاتی اور سیاسی معاملات پر بات چیت ہوئی ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ میڈیا پر ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے کمیشن بننے جا رہا ہے اور اس دوران ہمیں ایک دوسرے پر میڈیا پر آکر کیچڑ نہیں اچھالنا چاہیے ۔تحقیقات کیلئے ایک متفقہ فورم بن رہا ہے ۔ اس لیے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے جس پر نعیم الحق نے کہا کہ آپ ٹھیک کہتے ہیں ہمیں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہیے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ پرویز رشید سے ملاقات کے دوران کوئی ڈیل نہیں ہوئی ما حول بہتر بنانے پر بات کی میں نے عمران خان کو اس ملاقات کا پیغام پہنچا دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :