28 مئی کو اسلام آباد، کوئٹہ ، کراچی، لاھور، پشاور، گلگت اور مظفرآباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات منعقد ھوں گی، ڈاکٹر آصف کرمانی

جمعہ 20 مئی 2016 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام 28 مئی کو اسلام آباد، کوئٹہ ، کراچی، لاھور، پشاور، گلگت اور مظفرآباد میں یوم تکبیر کے حوالے سے تقریبات منعقد ھوں گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان میں انتہائی اہمیت کا حامل ھے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی1998 کو نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا دیا،اب نواز شریف پاکستان کو معاشی قوت بنانے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم رکھتے ھیں۔