پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں شوال کو عسکریت پسندوں سے پاک کرلیا
آرمی نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے،،،، بریگیڈیئربشیر ناریجوکی بریفنگ
جمعہ 20 مئی 2016 22:27
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں انتہائی دشوار گزار اور مشکل جنگی محاذ شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ شوال آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کے گھروں کو واپسی کے منصوبے پر جلد عمل درآمد کا آغاز کیا جارہاہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے پشاور کی میڈیا کو شمالی وزیرستان کے مقام شوال کا دورہ کرایا گیا۔نوہزار فٹ سے زائد بلند مکی گڑھ ٹاپ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئربشیر ناریجو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے احکامات پر پاک فوج نے رواں برس 24فروری کو گھنے جنگلوں پر مشتمل شوال میں انتہائی مشکل اور پرخطر آپریشن کا آغاز کیا۔(جاری ہے)
شدید برف باری اور نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے تھوڑے عرصے میں شوال کے 312مربع کلومیٹر کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کیا اور مکی گڑھ ٹاپ، بیبک ٹاپ، زوئے ٹاپ سمیت شوال کے تمام چوٹیوں پرپاکستان کے جھنڈے لہرادیئے ۔
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی مقام زیرپوائنٹ تک کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ آپریشن میں120عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند وں نے سرحد پار راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جان بچائی۔عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے۔ شوال میں اسلحہ کے 13بڑے ڈپو، جہادی لٹریچر، ایک سٹنگر میزائل سمیت امریکی ساختہ ہموی گاڑی بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔شوال میں عسکریت پسندوں کی قیادت کے زیر استعمال سرنگیں بھی دریافت ہوئی ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹس اپنی حفاظت کے لئے استعمال کرتے تھے۔ شوال میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈرون حملے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں رک چکی ہیں۔ شوال سے نقل مکانی کرنے والے ڈیڑھ لاکھ بے گھر قبائل کو واپس اپنے گھروں میں لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.