بیوی سے لڑائی ، بیٹی قتل کردی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 22:19

پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) نواحی چکنمبر 115. ای بی میاں بیوی میں تلخ کلامی کے دوران بیٹی کی طرف سے ماں کا ساتھ دینے پر باپ نے لڑکی کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے بیٹی قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد سعید اور اس کی بیوی کے درمیان گھر میں تلخ کلامی ہو رہی تھی کہ اس کی بیس سالہ بیٹی مہناز پروین نے اپنے باپ کو اس کی والدہ کو تلخ الفاظ کہنے سے منع کیا اس پر ملزم محمد سعید مشتعل ہو گیا اور کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے بیس سالہ بیٹی مہناز پروین قتل کر دیا۔پولیس نے عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :