محکمہ آبپاشی کو دریاؤں کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہدایات جاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعہ 20 مئی 2016 22:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 20 مئی۔2016ء ) گرمی کی شدت میں اضافے سے گلیشیئر پگھلنے کے بعد دریا?ں کی آبی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ آبپاشی کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ذرائع کے مطابق دریاؤں میں گرمی کی شدت کی وجہ سے گلیشیئر پگھلنے کے باعث پانی کے بہاؤ میں تیزی آسکتی ہے اس لئے دریاؤں میں آبی ذخیروں کا اندازہ لگانے کیلئے محکمہ آبپاشی نے کام شروع کردیا ہے دوسری طرف برسات کے موسم میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے برساتی نالوں کی صفائی کیلئے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں تاکہ سیلاب کی صورت میں کم سے کم جانی و مالی نقصان ہو۔