فیصل آباد، چوہدری محمد سرورجلسہ کی تیاریوں میں شریک نہ ہوسکے

جمعہ 20 مئی 2016 22:07

فیصل آباد، چوہدری محمد سرورجلسہ کی تیاریوں میں شریک نہ ہوسکے

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور پیر محل کے آبائی علاقہ کے رہائشی ہونے کے باوجود اپنے ریجنل ہیڈ کوارٹر فیصل آباد کے جلسہ کی تیاریوں میں شریک نہ ہوسکے۔ پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع اس کی وجہ تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں ان کے بیٹے انس سرور کے نظریات کے خلاف نفرت اور پیرمحل ضمنی انتخاب میں غلط حکمت عملی ہے۔

انس سرور نے برطانوی پارلیمنٹ میں ہم جنس پرستی کے حق میں ووٹ دیا تھا جس پر برطانیہ میں مسلمانوں نے شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا تھا۔ انس سرور پر الزام ہے کہ انہوں نے ہم جنس پرستی کے حق میں برطانیہ کے کسی دارالعلوم کا جعلی فتویٰ بھی پیش کیا تھا جو برطانوی مسلمانوں میں زیادہ نفرت کا باعث بنا ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پنجاب کے بعض رہنماؤں نے چوہدری سرور کے بھی ایسے ہی نظریات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تاہم چوہدری شفقت محمود گروپ کئی روز جلسہ کی تیاری کرتا رہا مگرجلسہ گاہ اور اردگرد کے اہم بل بورڈز پرچوہدری سرور گروپ چھاگیا۔ جلسہ گاہ اور سٹیج پر بھی چوہدری سرور گروپ کے آرگنائزر ممبران کی تصویروں والی فلیکسز زیادہ لگی دیکھی گئی ہیں۔ دھرنا اسیر ایک پی ٹی آئی کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ چوہدری سرور بیرون ملک تھے اس وجہ سے اس جلسہ کی تیاری میں خود موجود نہیں تھے تاہم ان کے بیٹے کی ہم جنس پرستی کے حق میں ووٹنگ درست خبر ہے۔ البتہ پارٹی چیئرمین عمران خان جلسہ گاہ میں لگی تصویروں سے رہنماؤں کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگاتے بلکہ وہ اس کا کام دیکھتے ہیں بعض اوقات جس کی زیادہ تصویریں ہوتی ہیں اس کو زیادہ ڈانٹ بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :