خورشید شاہ نے ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپوزیشن ارکان کے نام سپیکر اور چیئر مین سینٹ کو بھجوادیئے

کمیٹی میں شاہ محمود قریشی ٗ طارق بشیر چیمہ ٗ صاحبزادہ طارق اﷲ ٗ اعتزاز احسن ٗ الیاس بلور اور بیرسٹر محمد علی سیف کے نام شامل

جمعہ 20 مئی 2016 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ٹی او آر پارلیمانی کمیٹی کیلئے اپوزیشن ارکان کے نام اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھجوا دیے، ایم کیو ایم کے بیرسٹر محمد علی سیف بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے اسپیکر کو لکھے گئے خط میں بتایا کہ متحدہ اپوزیشن نے ٹی ا و آر کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، طارق بشیر چیمہ اور صاحبزادہ طارق اﷲ کا نام شامل کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کے نام خط میں بتایا گیا کہ ٹی او آر کمیٹی میں اپوزیشن کی طرف سے سینیٹر اعتزاز احسن، الیاس بلور اور بیرسٹر محمد علی سیف کے نام شامل ہیں۔