ٹنڈوالہیار، پیپلز پارٹی کا اجلاس،ضلعی چیئرمین ،وائس چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی

اجلاس میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،فریال ٹالپورسمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی

جمعہ 20 مئی 2016 21:36

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم اجلاس سی ایم ہاؤس میں منعقد ہوا۔جس میں سندھ بھر کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت ضلعی صدر ،جنرل سیکریٹری ،تعلقہ عہدیداروں نے شرکت کی۔جس میں ٹنڈوالہیار کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے ضلعی چیئرمین ،وائس چیئرمین کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ۔

اجلاس میں فریال ٹالپور،وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی ۔ انتہائی باخبر پی پی پی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ایم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ٹنڈوالہیار کیلئے ضلعی چیئرمین کے لئے مخدوم میوں علی محمد ولہاری ، وائس چیئرمین میر پپو ٹالپور،میونسپل کمیٹی سٹی ٹنڈوالہیار کے لئے چیئرمین سید امداد شاہ اور وائس چیئرمین کیلئے حاجی محمد شاہد جعفر قائم خانی ،ٹاؤن کمیٹی نصر پور کیلئے چیئرمین اصغر بروہی ،ٹاؤن کمیٹی چمبڑ کیلئے جبران لغاری ،ٹاؤن کمیٹی سنجر چانگ کیلئے چیئرمین فاخر ،ٹاؤن کمیٹی سلطان آبا د کیلئے چیئرمین گوردن بھیل ، وائس چیئرمین آصف خواجہ ،محمد علی میؤ،ٹاؤن کمیٹی پیارولونڈ کے چیئرمین کیلئے حاجی حسین لنڈ اور وائس چیئرمین کیلئے جاوید لنڈ نامزد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹنڈوالہیار کی تنظیم کیلئے بھی صلح مشورے جاری ہیں ۔جلد ٹنڈوالہیار میں جنرل ورکر اجلاس منعقد ہوگا۔جس میں ضلع کی تنظیمیں باڈی کیلئے ووٹنگ ہوگی ۔