بلدیہ غربی کے قبرستانوں کو بہتر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، سیف الدین خالد

جمعہ 20 مئی 2016 21:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) بلدیہ غربی میں شب برات کے خصوصی موقع پر صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور زائرین کیلئے روشنی کے انتظامات کا رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ جائزہ لیا اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ بلدیہ غربی میں موجود تمام قبرستانوں اور خصوصا اورنگی ٹاؤن میں موجود قبرستانوں کو بہتر بنانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کی ضرورت ہے اور اس عمل کی انجام دیہی میں تمام یوٹیلیٹی اداروں کو مشترکہ کاوشوں سے ہی ان مسائل پر قابو پایہ جاسکتا ہے، اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی اشفاق احمد ملاح نے بتایا کہ بلدیہ غربی میں صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کی سربراہی میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں بلدیہ غربی میں مسائل کی بہ نسبت وسائل کم ہونے کی وجہ سے کچھ دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے مگر اس میں آپ کے تعاون سے ہمیں بڑی سہولیات ہوتی ہیں ہماری کوشیش ہے کہ ہر علاقہ میں عوامی امنگوں کے مطابق کام کریں اور عوامی شکایات کا حل تلاش کریں جسکے لئے ہم نے جامعہ حکمت عملی سے شب برات کے حوالہ سے کاموں کا آغاز کیا ہوا ہے اس حوالہ سے ہم نے بلدیہ غربی کی حدود میں موجود تمام قبرستانوں میں موجود کمیٹیوں اور ہر علاقہ کی یونین کونسل کے نومنتخب نمائندوں سے رابطہ کیا ہوا ہے اور قبرستان و دیگر عبادت گاہوں اور ان تمام مقامات جہاں مذہبی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے وہاں مکمل صحت صفائی اور روشنی کے انتظامات کیلئے برسرپیکارہے بلدیہ غربی کے جملہ افسران وعملہ اس عمل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :