انسداد پولیو کے لئے مربوط کوششیں کی جارہی ہیں کمشنر کراچی
جمعہ 20 مئی 2016 21:32
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کا جائزہ اجلاس ایمر جنسی آپریشن سینٹر برائے انسداد پولیو کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹاؤن ہیلتھ افسران، پولیس، رینجرز اور آرمی کے سینئر افسران کے علاوہ عالمی ادارہ صحت،یونیسف روٹری کلب اور بل گیٹس فاؤ نڈیشن کے نمائندے ،کمشنر کراچی پولیو ٹاسک فورس کے کو آرڈینیٹر ڈاکٹر نصرت علی اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
اجلاس میں گذشتہ انسداد پولیو مہم کی کار کردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ جبکہ24 مئی سے شروع ہو نے والی دچار روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ کراچی کے تمام 188 یونین کونسلوں میں 22 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔(جاری ہے)
پانچ سا ل کی عمر تک کے تما م بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے چھ ہزار ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں ۔
کمشنر نے کہا کہ رہ جانے والے بچوں کو سو فیصد پولیو کے قطرے پلانے اور انسداد پولیو کے مقاصد حا صل کر نے کے لئے ضروری ہے کہ مر بوط انداز میں کام کیا جائے، مایئکرو پلان پرمکمل طور پر عمل کیا جا ئے ۔ ان رکاوٹوں کو دور کیا جا ئے جس کی وجہ بچوں کے رہ جانے یا والدین کے انکار کر نے کا سبب ہیں۔ انھوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کی کوششوں میں تعاون کریں۔ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے بچوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔ پولیو وائرس کے خلاف بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ہر بار پلائیں۔ بار بار پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کو فائدہ ہے کوئی نقصان نہیں ہے اجلاس میں نسداد پولیو مہم میں والدین کی جانب سے انکار کرنے کی وجو ہات کا جائزہ لیا گیا ۔اور انھیں دور کر نے کے لیئے علما کرام اور کمیونٹی کے لوگوں سے رابطہ مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ۔ انھوں نے کہا کہ کمشنر کراچی کے دفتر میں 1299 پر انسداد پولیو ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ لو گوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انسداد پولیو کی مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا تعاون کریں اگر کسی علاقہ میں پولیو ٹیم نہ پہنچے تو اس کی اطلاع کمشنر کراچی آفس میں۔ 1299 پر اطلاع دیں ۔ انسداد پولیو ہیلپ لائن 24 گھنٹے کام کرے گا۔مزید قومی خبریں
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.