بھارت دریائے چناب کا رخ موڑ کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، ڈاکٹر مزمل ہاشمی

جمعہ 20 مئی 2016 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسؤل ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت دریائے چناب کا رخ موڑ کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے، امریکی سینیٹ پاکستان اور سعودی عرب کو مسلسل ٹارگٹ بنانے میں مصروف ہے۔ نائن الیون کے نقصانات پر سعودی عرب کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کی اجازت دینا نظامِ انصاف سے مذاق ہے۔

مسلم خطوں کے دفاع کے لیے عالم اسلام کے مسلمان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے، ہمیں مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد خالد بن ولید پی ای سی ایچ سوسائٹی میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو علاقائیت، لسانیت اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرکے اپنے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ مسلم ملکوں میں انتشار برپا کرکے امن و امان کی صورت حال کو خراب کیا جا رہا ہے۔ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں کے سلسلے ترک کرکے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر مسلم ممالک میں بغاوتوں پر قابو نہ پایا گیا تو بہت بڑی تباہی پھیلے گی، دشمن قوتیں مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر انہیں تباہ کرنا چاہتی ہیں، ان حالات میں ہم پر لازم ہے کہ دشمنوں کی سازشوں سے قوم کو آگاہ کرتے ہوئے اس کا تدارک کریں۔

متعلقہ عنوان :